ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

غیر اخلاقی زبان اور براہِ راست نشریات میں مؤثر تاخیری نظام کا عدم استعمال ، پیمرا کا رائل ٹی وی چینل پر ایک لاکھ روپے جرمانہ

datetime 16  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیمرا نے رائل ٹی وی کے دو پروگراموں میں ایک نجی ٹی وی چینل کے اینکر (مبشرلقمان) کے خلاف انتہائی فحش، غیر اخلاقی اور لغو زبان استعمال کرنے اور براہِ راست نشریات میں مؤثر تاخیری نظام نہ ہونے کی وجہ سے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائدکیا ہے۔ پیمرا نے رائل ٹی وی چینل کے پروگرام “Issue of the Day” مؤرخہ 25اور 26نومبر 2015 ؁ء میں انتہائی لغو اور ہتک آمیز زبان کے استعمال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چینل انتظامیہ کو مؤرخہ 21دسمبر 2015 ؁ء کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا اور 14یوم کے اندر جواب طلبی کی تھی ۔چینل کی طرف سے خاطر خواہ جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں مذکورہ کیس پیمرا کونسل آف کمپلینٹس لاہور کے سپرد کیا گیا تاکہ چینل کے خلاف پیمرا قوانین کے تحت فیصلہ کیا جاسکے۔لہٰذا کونسل آف کمپلینٹس لاہور نے اپنے 11جنوری 2016 ؁ء کے منعقدہ اجلاس میں ٹی وی چینل کے نمائندوں کا مؤقف سننے اور تمام ریکارڈنگ دیکھنے کے بعد متفقہ فیصلہ سنایاجس کے مطابق چینل پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ۔ کونسل آف کمپلینٹس، جس کی صدارت مایہ ناز پروفیسرڈاکٹر مہدی حسن نے کی ،کے فیصلے کے مطابق چینل کی جانب سے ایک ماہ کے اندر اندر جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں رائل ٹی وی کی نشریات 30یوم کیلئے معطل کر دی جائیں۔

پیمرا جرمانہ ادا نہ ہونے کی صورت میں مؤرخہ 15فروری 2016 ؁ء سے چینل کی معطلی کیلئے عمل کا آغاز کر دے گا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…