لاہور(نیوزڈیسک) صوبائی وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے مولانامسعود اظہرکے بارے میں کہاہے کہ اگرکالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانامسعود اظہرکے خلاف ثبو ت ملے توضرورکارروائی ہوگئی اورکوئی بھی قانون سے بالاترنہیں ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیرقانون نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی جاری ہے اور سب کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ مولانامسعود اظہر اور ان کے ساتھیوں کو حفاظتی تحویل میں لیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرمولانا مسعود اظہرکیخلاف شواہد ملے تو کارروائی کریں گے اوربے قصورہونے کی صورت میں رہاکردیاجائے گا۔راناثناءاللہ خان نے کہاکہ مسعود اظہراس وقت حکومتی تحویل میں ہیں اوران کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں ۔