لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے گریڈ1تا19کے ملازمین اور افسران کیلئے 50فیصد ایڈ ہاک الاﺅنس کی سمری منظور کر لی ۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے ملازمین ایڈ ہاک الاﺅنس کے لئے گزشتہ پانچ سال سے سراپا احتجاج تھے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ خزانہ کی طرف سے بھجوائی جانے والی سمری کی منظوری دیتے ہوئے اس کانوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ 50فیصد ایڈ ہاک الاﺅنس گریڈ 1سے 19تک کے ملازمین اور افسران کو بنیادی تنخواہ کے مطابق ادا کیا جائے ۔