کراچی(این این آئی)دولفظوں کی کہانی۔۔۔اب کی بار ”سائیں“ پھنس ہی گئے،سندھ ہائی کورٹ میں وزیر اعلی سندھ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ میں رانا فیض الحسن کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دورز قبل ملیر بار کی تقریب حلف برداری میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ پہلے ججز کے قلم بولتے تھے اب ججز بولتے ہیں فیصلے ہمارے خلاف ہوتے ہیں۔ اس تقریر کے دوران ہائی کورت کے سینیئر جج بھی تقریب چھوڑ کر چلے گئے تھے وزیر اعلی کے یہ الفاظ توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔ لہذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے