چنیوٹ(نیوزڈیسک) پنجاب میں ڈرون طیارہ تباہ،حساس ادارے ہائی الرٹ،تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے علاقہ رجوعہ سادات پبر والا روڑ پر رات گئے ڈرون طیارہ کھیتوں میں گر گیا جس سے چند لمحوں میں آگ کے شعلے بلند ہونا شروع ہو گئے۔ دھماکے کی آواز اور شعلے دیکھ کر قریبی دیہات کے لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور ریسکیو حکام اور انتظامیہ کو اطلاع کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔آگ پر قابو پا کر ملبے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ کہاں سے آیاتھا اور کس کا ہے۔حساس اداروں نے ملبے کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں