کراچی(نیوزڈیسک)تباہی کامنصوبہ ناکام ،بم بنانے میں استعمال ہونے والی کروڑوں روپے کی اہم چیزپکٹری گئی .کسٹم حکام نے کراچی میں بم اور ہیروئن بنانے والے کیمیکل کی بڑی اور غیر معمولی کھیپ پکڑ ی ہے جس کی عالمی منڈی میںمالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔کسٹم حکام نے این ایل سی یارڈ پر کارروائی کے دوران کنٹینر سے21میٹرک ٹن ممنوعہ کیمیکل حراست میں لیا۔ تنزانیہ کے دارالحکومت سے در آمد کیا جانے والا کیمیکل متعدد اقسام کے بم بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔کیمیکل کو کراچی سے پنجاب لے جایاجانا تھا جس کی منزل سیالکوٹ ڈرائی پورٹ تھی۔کسٹم حکام کو کنٹینر پر شک اس وجہ سے ہوا کہ تنزانیہ اس قسم کا خطرناک کیمیکل نہیں بناتا ہے، یہ پکڑے جانے والا کنٹینر اب تک دنیا میں اس خطرناک کیمیکل کی سب سے بڑی کھیپ ہے جس کی مالیت کروڑوں روپےبتائی جا تی ہے۔کسٹم حکام نےکارروائی کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو انعامی رقم اور تعریفی سند کا اعلان کیا ہے۔