لاہور( نیوزڈیسک)این اے 154کے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے جہانگیر خان ترین نے ڈھائی ارب روپے کا پیکج دینے کیلئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوخط لکھ دیا جبکہ خط کے ساتھ وزیر اعظم کے چھ نومبر کو خطاب کی سی ڈی بھی بھجوائی گئی ہے ۔پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے خط میں کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ضمنی انتخاب کے موقع پر اپنے امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران حلقے کی عوام کیلئے ڈھائی ارب روپے کا پیکج دینے اعلان کیا تھا ۔ مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم کے اعلان کردہ پیکج کے ڈھائی ارب روپے جاری کئے جائیں۔ وزیر اعظم کی اعلان کردہ رقم عوام کی امانت ہے اور میں عوام کا منتخب نمائندہ ہوں ۔