لاہور (نیوزڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کا تنظیمی ڈھانچہ آج بروز ( جمعہ ) سے تحلیل ہوجائے گا ۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان آج بروز ( جمعہ ) کوپی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کردیں گے اور اس کے ساتھ صوبائی آرگنائزرز کے عہدے بھی ختم ہوجائیں گے ۔پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ تحلیل ہونے کے بعد جہانگیر ترین سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نہیں رہیں گے ،شاہ محمود قریشی اور فوزیہ وہاب کے نیشنل آرگنائزر اور چوہدری محمد سرور کا پنجاب کے آرگنائزر کا عہدہ بھی ختم ہوجائے گا ۔ اس حوالے چوہدری محمد سرور نے گزشتہ روز چیئرمین سیکرٹریٹ بھی خالی کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف میں انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے عمران خان اور جسٹس وجیہہ الدین کے درمیان تنازعہ کافی عرصے چلتارہا بالآخر بات اب پھر دوبارہ الیکشن پر ہی آکر ختم ہوئی۔