اسلام آباد( نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا راولپنڈی میں دن دیہاڑے بھتہ وصول کیا جا رہا ہے اور داعش دھمکیاں دے رہی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انکشاف کر ڈالا کہ راولپنڈی میں داعش دھمکیاں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا راولپنڈی میں دن دیہاڑے بھتہ وصول کیا جا رہا ہے۔ دہشتگرد اسلام آباد میں موجود ہیں اور چاروں دروازوں پر ان کا کنٹرول ہے۔