اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میڈیا پر پابندی عائد کرتے ہوئے سرکلر جاری کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کوئی ترجمان نہیں ہے سیکرٹری الیکشن کمیشن صرف فوکل پرسن کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔سرکلر کے مطابق کوئی بھی میڈیا نمائندہ کسی بھی دفتر میں داخل نہیں ہو سکے گا اور اگر کوئی عمارت میں داخل ہوا تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی نیز ہر ماہ تما م ای سی پی افسران کا میل ریکارڈ اور فون چیک کیے جائیں گے کہ اس نے کسی میڈیا پرسن سے رابط تو نہیں ہے ۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق کہ بہت سے افسران و ملازمین ایسے ہیں جو میڈیا کے ساتھ خفیہ رابطوں میں تھے جن کے خلاف انکوائریاں کی جارہی ہیں۔ ۔چیف الیکشن کمیشنر کو بتایا گیا کہ بیلٹ پیپرز کی اضافی چھپائی سمیت دیگر اہم ایشو ایسے ہیں جو کہ میڈیا میں ہرگز نہیں آنے چاہیں اور حکومت بھی چاہتی ہے کہ میڈیا الیکشن کمیشن کی اہم خبروں سے دور رہے ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے انہوں نے کبھی بھی میڈیا کا فون نہیں سنا اور اگر سن لیں تو معلومات دینے سے انکار کر دیے ہیں۔قبل ازیں الیکش کمیشن کے افسر افتخار راجہ اور الطاف حسین متعد د بار میڈیا افراد سے تلخ کلامی کر چکے ہیں جس کا میڈیا نے احتجاج ریکارڈ کروایا تھا مگران کی ایک نہ سنی گئی اور نہ ہی کسی کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی۔