ایسیکس(نیوز ڈیسک) انسان کچھ ایسی عجیب بیماریوں میں مبتلا ہوجاتا ہے جس میں وہ خود کو ایک وبال میں پھنسا سمجھنے لگتا ہے ایسی ہی ایک بیماری میں مبتلا برطانوی خاتون نے اپنے سر کے بال مونڈ دیئے کیونکہ انہیں اس بیماری کے باعث اپنے بال نوچنے کی عادت تھی جس سے وہ تنگ آچکی تھیں۔ریبیکا نامی برطانوی خاتون ایک عجیب بیماری کا شکار ہیں جسے ”ٹرائی کوٹیلومینیا“ کہا جاتا ہے اوراس میں لوگ اپنے بال نوچ کر توڑتے رہتے ہیں۔ ریبیکا نے اپنی اس عادت سے تنگ آکر شیور کے ذریعے سر کے بال مونڈ دیئے اور خود کو مکمل طور پر گنجا کرلیا۔ریبیکا 9 برس سے اپنی تفصیلات آن لائن پوسٹ کرتی رہتی ہیں اور وہ بلاگز، پوسٹ، اور ویڈیو بلاگز بناکر پوسٹ کرتی رہتی ہیں جب کہ 2 سال قبل انہوں نے اپنی بیماری پر ایک ویڈیو چینل بنایا تھا جس میں وہ اپنے اس مرض کی تفصیلات شامل کرتی رہتی ہیں۔دنیا میں ایک کروڑ سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہیں اور اس مرض کے شکار افراد ناخن کترتے، کھال نوچتے ہیں، سرکے بال اور پلکیں بھی اکھاڑتے ہیں۔ یہ عمل وہ لاشعوری طورپر کرتے ہیں کیونکہ ان کے ساتھ جذباتی اور احساس کے مسائل ہوتے ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ بال زیادہ اور غیر ضروری ہیں