اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سوات کےپرفضا مالم جبہ میں اسکینگ کی تربیت جاری

datetime 14  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات(نیوز ڈیسک)سوات کی پرفضا وادی مالم جبہ میںبرفیلے اسکینگ کے مشکل اور دلچسپ کھیل کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔حسین و دلکش مناظر سے بھرپور وادی سوات کے پر فضا مقام مالم جبہ میں آج کل سیاحوں کا میلا لگا ہوا ہے،برفباری میں برفیلے کھیل سے لطف اٹھانے کیلئے تو ہر عمر کے افراد مالم جبہ پہنچ گئے ہیں۔پاکستان کے واحد سول اسکی ریزارٹ میں سیاح اسکی انگ کی تربیت لے رہے ہیں ،اسکی انگ کا کٹ پہننے کے بعد برف پر گرنا اور گرکر پھر سے سنبھلنا تو گویا شائقین کا پسندیدہ مشغلہ بن گیا ہے۔خواتین سیاح کا کہنا ہے کہ اسکی بہت مشکل کام ہے لیکن مزہ بہت آرہاہے اور بہت ایڈونچر ہے، اس بار خاص طور پر ہم اس کیلئے آئے ہیں، سب کہتے ہیںیہاں پر بہت مزہ آتا ہے۔اسکینگ سیکھنے کیلئے نوجوانوں ، بچوں اور خواتین کیلئے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے ، اس کھیل میں ہر عمر کے لوگ شریک ہیں۔کراچی سے تعلق رکھنے والے68سالہ سرفراز بھی اپنی فیملی کے ہمراہ اسکینگ سیکھ ر ہے ہیں اور خوشی ان کے چہرے سے ٹپک رہی تھی،ان کا کہناتھا کہ مالم جبہ میں اپنے فیملی کیلئے آئے ہیں جب یہاں اسنو فالنگ دیکھی تو بہت خوش ہوں ، یہاں پر لوگ آئے اور انجوائے کرے ،سب آئے اور انجوائے کرے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی مالم جبہ میں فرور ی کے آخر میں اسکینگ مقابلے منعقد ہونگے ، جس میں مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ ملک بھر سے اسکینگ کے کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت دی جائیگی۔ مالم جبہ پہنچنے والوں میں ایسے سیاح بھی موجود ہیں جوکہ یہاں باقاعدہ اسکینگ کی تربیت لے رہے ہیں۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…