پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

سٹاک ایکس چینج ہیڈکوارٹر کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی کیخلاف اعلان ہوگیا

datetime 13  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایم کیوایم کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرڈاکٹر فاروق ستار نےپاکستان اسٹاک ایکس چینج کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ اصل اسٹاک ایکس چینج تو کراچی اسٹاک ایکس چینج تھی، ہیڈکوارٹر کو اسلام آباد منتقلی مناسب نہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہاکہ کراچی پاکستان کامعاشی دارالحکومت ہے اور رہنا چاہئے،اصل اسٹاک ایکس چینج توکراچی اسٹاک ایکس چینج ہے،لاہور اسٹاک اوراسلام آبادایکس چینج اس کا حصہ تھیں،اب اسٹاک ایکس چینج کا ہیڈکوارٹر کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیاگیاہے جومناسب نہیں۔وزیراعظم نے چند روز پہلے ہی کراچی اسٹاک ایکس چینج کی کارکردگی کو سراہاتھا،فاروق ستارنے کہاکہ کیااب کل پی ا?ئی اے کا ہیڈآفس بھی اسلام آباد لے آئیں گے،وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہاکہ اسٹاک ایکس چینج کا ہیڈکوارٹر اسلام آباد منتقلی کا مطالبہ سنیٹ میں کیاگیا،ان کے خیال میں کچھ اہم ادارے جہاں ہیں وہیں رہنے چاہیں کیونکہ اداروں کی منتقلی پر اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…