جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،انوکھے نمبرز متعارف کروانے کافیصلہ کر لیا گیا

datetime 12  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے تحریک پاکستان کے سرکردہ رہنماوں،ادبی شخصیات ، کھیلوں اور شوبز کی لیجنڈزکی تصاویر سے مزین نمبر پلیٹوں کے اجراء کیلئے سمری حکومت کو ارسال کردی ،منظوری ملنے کی صور ت میں نمبر پلیٹیں باقاعدہ بولی کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے تحریک پاکستان کے سرکردہ قومی رہنماوں،ادبی شخصیات ، کھیلوں اور شوبز سمیت دیگرشعبوں کی لیجنڈز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کی تصویر کے تھیم پر مبنی تصاویر کا اجراء کرنے کا منصوبہ بناتے ہوئے اس کی سمری منظوری کیلئے حکومت کو بھجوا دی ہے جس کی منظوری ملنے کی صورت میں اس پر اگلے ماہ سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس پر کام کر کے سمری منظوری کے لئے بھجوا دی گئی ہے۔تصویر کا تھیم ہونے کے باعث نمبر پلیٹوں کا سائز بڑارکھا جائے گا اورنمبر پلیٹ پر ’’ڈائی ‘‘کے ذریعے ہی تصویر کا تھیم دیا جائے گا۔ ااگر ان نمبر پلیٹوں کا اجراء4 ہوتا ہے تو اس سے یقیناًریو نیو میں اضافے کا امکان ہے۔ مذکورہ نمبر پلیٹوں کا اجراء4 بھی باقاعدہ بولی کے ذریعے کیا جائے گا ۔ ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…