بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

عاطف اسلم فلم فیئر ایوارڈز کے لیے نامزد

datetime 12  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو ہندوستان کے فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین پلے بیک سنگر (میل) کیٹگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔عاطف اسلم کو بولی وڈ فلم ‘بدلہ پور’ کے گانے ‘جینا جینا’ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جس نے پاکستان اور ہندوستان میں ان کے شائقین کے دِلوں کو چھو لیا تھا۔مذکورہ کیٹگری میں عاطف اسلم کے ساتھ انکت تیواری اپنے گانے ‘تو ہے کہ نہیں’ (فلم رائے)، ارجیت سنگھ اپنے گانے ‘گیروا’ (فلم دل والے) اور ‘سورج ڈوبا’ (فلم رائے)، پپون اپنے گانے ‘موہ موہ کے دھاگے’ (فلم دم لگا کے ہئی شا) اور وشال دادلانی اپنے گانے ‘گلابو’ (فلم شاندار) کے لیے نامزد ہیں۔واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ عاطف اسلم کو فلم فیئر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا، اس سے قبل انھیں 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘زہر’ کے گانے ‘وہ لمحے’، 2006 میں ریلیز کی گئی فلم ‘ بس اک پل’ کے گانے ‘تیرے بن’ اور 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘عجب پریم کی غضب کہانی’ کے گانے ‘تو جانے نا’ کے لیے بھی نامزد کیا جاچکا ہے.اس کے ساتھ ساتھ عاطف اسلم زی سینما ایوارڈز اور اپسرا فلم پروڈیوسرز گلڈ ایوارڈز کے لیے بھی نامزد ہوچکے ہیں.کافی عرصے بعد عاطف، گذشتہ دنوں پاکستان میں کوک اسٹوڈیو سیزن 8 میں جلوہ گر ہوئے جبکہ انھوں نے پاکستانی فلم ‘ہو من جہاں’ کے گانے ‘تو دل کرے’ میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا.یاد رہے کہ گذشتہ برس پاکستانی اداکار فواد خان نے فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین ڈیبیو اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…