منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

یہ بھارت ہے،گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی 8 لاکھ میں گردہ بیچنے کو تیار

datetime 12  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجنور(نیوز ڈیسک)جنوبی ایشیائی گیمز میں شرکت کے لیے ہندوستان کے گولڈ میڈلسٹ سکواش کھلاڑی روی ڈکشٹ نے گردہ نیلامی کی مہم شروع کر دی ہے۔ہندوستانی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ روی ڈکشٹ نے 2010 کے جونئیر ایشین گیمز میں ہندوستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔روی ڈکشٹ نے کہا کہ ” میں گزشتہ دس سال سے اسکواش کھیل رہا ہوں، کئی بڑے ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے اور میڈلز حاصل کرنے کے باوجود مجھے اپنے اسکواش کیرئر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر لے جانے کے لیے کوئی معاونت نہیں ملی”۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ گوہاٹی میں گیمز کا انعقاد ہورہا ہے اور میں ہندوستان کی نمائندگی کررہا ہوں لیکن ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے میرے پاس مالی وسائل اتنے نہیں ہیں کہ میں آسانی سے تیاری کرسکوں۔ان کا کہنا ہے کہ” میرے گردے کی قیمت 8 لاکھ روپے ہے، میں مالی مشکلات کے باعث کھیل میں اپنی توجہ بھی کھو چکا ہوں اور میں اپنا گردہ بیچنے کے لیے تیار ہوں اگر کسی کو ضرورت ہو تو مجھ سے رابطہ کریں”۔واضح رہے ڈکشٹ کا گردہ بیچنا ہندوستانی میں غیر قانونی عمل ہے۔جنوبی ایشیائی گیمز کا انعقاد اگلے ماہ فروری میں ہندوستان کے شہر گوہاٹی میں ہوگا جس میں پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک کے ایتھلیٹ شرکت کریں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…