آکلینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستانی ٹیم کے پہنچتے ہی کیوی میڈیا نے عامر پر یلغار کردی، آکلینڈ ایئرپورٹ پرکئی صحافی کیمرہ اور مائیک لے کر پیسر کے سامنے آگئے، پانچ برس بعد ٹیم میں واپس لوٹنے والے عامر نے مینجمنٹ کی ہدایت پر تمام سوالات کو ’مسکرا‘ کر ٹال دیا،دوسری جانب ٹیم منیجرانتخاب عالم نے ٹور میں عمدہ کھیل کی توقع ظاہر کی ہے،ایک روز آرام کے بعد کھلاڑی منگل کو پریکٹس کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی میں مختصر قیام کے بعد نیوزی لینڈ پہنچ گئی جہاں وہ میزبان سائیڈ سے تین ٹوئنٹی 20 اور اتنے ہی ون ڈے میچز کھیلے گی۔ حسب توقع جیسے ہی فکسنگ کیس میں پابندی کی سزا بھگت کر ٹیم میں واپس آنیوالے فاسٹ بولر محمد عامر آکلینڈ ایئرپورٹ سے باہر آئے تو کیمرے اور مائیک تھامے مقامی میڈیا نے باقی کھلاڑیوں کو چھوڑ کر ان کی جانب دوڑ لگائی، فوٹوگرافرز بھی پیسرکی تصاویر بنانے میں مصروف رہے۔ ٹیم مینجمنٹ کی سخت ہدایات کے سبب عامر نے صحافیوںکے سوالات کا جواب دینے کے بجائے صرف چہرے پر مسکراہٹ سجائے رکھی۔اس بات سے ان خدشات کی تصدیق ہوگئی کہ انھیں اس ٹور کے دوران قدم قدم پر مقامی میڈیا کی سخت اسکروٹنی کا سامنا ہوگا، البتہ جس وقت انھوں نے فکسنگ کا جرم کیا تب کم عمر اور پسماندہ علاقے و غریب خاندان سے تعلق کی وجہ سے لوگوں کی ہمدردی بھی پیسر کو حاصل ہے۔دوسری جانب ٹیم منیجرانتخاب عالم کا کہنا ہے کہ پلیئرز کے حوصلے کافی بلند ہیں، ملک میں لگائے گئے ٹریننگ کیمپ کی وجہ سے سیریز کی تیاریاں مکمل ہیں، منگل کو یہاں بھی پریکٹس کا ا?غاز کرینگے۔ عامر کے بارے میں انتخاب نے کہاکہ فاسٹ بولرٹیم میں واپسی پر کافی خوش اور فتوحات میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹوئنٹی 20 جمعے کو آکلینڈ میں کھیلا جائیگا۔
پاکستانی ٹیم کے پہنچتے ہی کیوی میڈیا کی عامر پر یلغار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!



















































