لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر جنید خان نے اس تاثر کو رد کردیا ہے کہ اسپاٹ فکنسگ میں سزا یافتہ محمد عامر کی واپسی سے ان کی قومی ٹیم میں شمولیت کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔جنید خان کا کہنا تھا کہ عامر یا کسی اور کے ٹیم میں شامل یا باہرہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اس طرح کی چیزوں سے کسی کی زندگی میں شاید ہی کوئی اثر پڑتا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ میں عامر کی موجودگی میں انڈر19ٹیم میں کھیلا، اس لیے ان کی شمولیت سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔سلمان بٹ اور محمد آصف کے حوالے سے جنید خان کا کہنا تھا کہ دونوں نے واپڈا کی جانب سے پابندی کے خاتمے کے بعد اپنے پہلے میچ میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے اچھا آغاز کیا ہے، عامر نے واپسی اپنی کارکردگی کے ذریعے کی تھی۔میچ چاہے ڈومیسٹک ہو یا بین الاقوامی، کھلاڑی پر ہمیشہ دبا ﺅ ہوتا ہے اور سلمان بٹ نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے اس لیے وہ داد کے مستحق ہیں۔اپنی انجری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اب مکمل طورپر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ سینئر کھلاڑیوں کے مشورے پر باﺅلنگ کے دوران اچھلنے کی عادت پر بھی قابو پا لیا ہے۔جنید خان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم اور مشتاق احمد نے نشاندہی کی تھی کہ ان کے زخمی ہونے کی وجہ باﺅلنگ کے دوران اچھلنے کی عادت بھی ہوسکتی ہے تاہم اب میں اس عادت سے چھٹکارا پا چکا ہوں لیکن میرا بالنگ ایکشن تبدیل نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے صحت یاب ہوئے تقریباً چھ مہینے گزر چکے ہیں اور اب میں اے ٹیم اور پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی کے لیے پرامید ہوں۔انہوںنے کہا کہ ہر فاسٹ بالر کو جب وہ زخمی ہونے کے بعد فٹ ہو جاتا ہے تو زیادہ میچوں کی ضرورت پڑتی ہے، بدقسمتی سے مجھے ضرورت کے مطابق کھیلنے کا موقع نہیں ملا اس لیے میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہا ہوں اور اچھی بالنگ کررہا ہوں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما نےپیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
بند کرو اسے، بند کرو، وسیم بادامی کے شو کے دوران کسی نے زبردستی احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی
-
مسجد حرام کی بلند منزل سے کودنے والے شخص کوبچانے والا اہلکارزخمی
-
سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ اور اوورٹائم سے متعلق بڑی پیش رفت
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
انڈونیشیا میں فحش اداکارہ کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا؛ 10 سالہ سفری پابندی
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر قاتلانہ حملہ، ناک اور جبڑا فریکچر، ہسپتال منتقل
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان















































