پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیوزی لینڈپہنچتے ہی محمدعامرکے لئے بڑی آوازبلندہوگئی

datetime 11  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیوزی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ ڈمٹری میسکرینس نے پیر کے روز ٹیم میں واپسی کررہے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کی توجہ عامر کی گیند بازی پر ہے، ماضی پر نہیں۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ عامر ایک بہت اچھے باؤلر ہیں اور ہمارے لیے وہ بس ایک اور ایسے کھلاڑی ہیں جن کا ہمیں سامنا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عامر اپنی سزا پوری کرچکے ہیں اور کرکٹ میں واپسی کے مستحق ہیں۔نیوزی لینڈ کے کوچ کے مطابق پاکستان کے پاس بائیں ہاتھ کے تیز گیند بازوں کی تعداد زیادہ ہے جس کا مقابلہ مضبوط حکمت عملی سے کرنا ہوگا اور یہ ایک نئے قسم کا چیلنج ہوگا۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں وہاب ریاض اور محمد عامر شامل ہیں جبکہ ون ڈے میں ان دونوں باؤلرز کے علاوہ محمد عرفان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔میسکرینس کے مطابق پاکستانی گیند باز تیز رفتار سے باؤلنگ کرتے ہیں جو ہمارے بلے بازوں کے لیے ایک چیلنج ہوگا۔اس سے قبل کیوی کپتان برینڈن مکلم بھی عامر کی واپسی کی حمایت کرچکے ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…