منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

جاپان میں تین سال سے صرف ایک مسافر کے لئے ریل سروس جاری

datetime 10  جنوری‬‮  2016

ہوکائیدو(نیوز ڈیسک)ہوکائیدو جاپان کے شمال میں واقع ایک جزیرہ ہے جہاں پر قائم کامی شراتاکی نامی ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ تین برس سے روزانہ صرف ایک مسافر کے لیے دو ٹرینیں رکتی ہیں۔جاپان ریلویز نے آج سے تین برس قبل اس اسٹیشن کو دور دراز ہونے اور مال بردار ٹرینوں کے بند ہونے کی وجہ بند کرنے کا فیصلہ کیا لیکن انتظامیہ نے اپنا فیصلہ اس وقت تبدیل کر دیا جب انہیں معلوم ہوا کہ اسٹیشن پر رکنے والی ریل ایک لڑکی کے کالج جانے کا واحد ذریعہ ہے۔یہ فیصلہ اگرچہ جاپان ریلویز کے لیے مہنگا ضرور ہوگا مگر اس سے جاپان نے دنیا بھر کی حکومتوں کے لیے ایک مثال قائم کی کہ کیسے اپنے شہریوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔اس وقت جاپان کا یہ ریلوے اسٹیشن صرف ایک مسافر کے لیے پوری طرح سے کام کر رہا ہے اور یہاں روزانہ دو ٹرینیں رکتی ہیں جن کا شیڈول بھی لڑکی کے کالج جانے اور واپس آنے کے وقت کو دیکھ کر مرتب کیا گیا ہے۔مذکورہ طالبہ رواں سال 26 مارچ کو اپنے کالج کی تعلیم مکمل کرلے گی اور جاپان ریلویز کے مطابق یہ اسٹیشن اس وقت ایسے ہی کام کرتا رہے گا۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…