لاہور (نیوز ڈیسک ) جارحانہ بلے بازی کیلئے مشہور عالمی شہرت ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق لاہور قلندر کے کرس گیل ان دنوں آسٹریلیا میں اپنی کمر کے آپریشن کے لیے ڈاکٹروں سے مشورے کررہے ہیں۔ اگر گیل کو آپریشن کی تاریخ مل جاتی ہے تو وہ پی ایس ایل نہیں کھیل پائیں گے کیوں کہ انہیں آرام کے لیے کم از کم دو ماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اگر گیل اپریل میں ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ کھیلنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے یہ سرجری ضروری ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیسن ہولڈر کی خدمات حاصل کرنے سے محروم ہو گیا کیوں کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے انہیں این او سی جاری نہیں کیا۔ ہولڈر کی جگہ اب سری لنکا کے تھسارا پریرا لیں گے۔