تہران(نیوز ڈیسک)ایران میں ہر سال قریباً40 ہزار حسن افروز پلاسٹک سرجری ہوتی ہے جن میں سے 60 فیصد کا تعلق ناک کی پلاسٹک سرجری سے ہے۔ ایران میں خواتین میں حسن و زیبائش افروز پلاسٹک سرجری کا رجحان ہمیشہ سے پایا جاتا ہے۔ اس طرح کی جراحی میں سب سے عام ناک کی پلاسٹک سرجری ہے جس کی مدد سے خواتین اپنے چہروں کے ناک کو خوبصورت بنوانے کے لیے ’کاسمیٹک یا پلاسٹک سرجری‘ کا سہارا لیتی ہیں۔ایرانی ایسوسی ایشن آف کاسمیٹک اینڈ پلاسٹک سرجنز کے ر±کن امیری زاد کے بقول اگرچہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایران میں ہر سال زیادہ خوبصورت بننے کے لیے پلاسٹک سرجری کے قریب 40 ہزار کیسز ہوتے ہیں جن میں سے 60 فیصد کا تعلق ناک کی پلاسٹک سرجری سے ہے۔تاہم پلاسٹک سرجری کروانے والی خواتین کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ سرکاری اعداد و شمار میں وہ آپریشن شامل نہیں ہیں، جو غیر ماہر سرجن پیسہ کمانے کے لیے کیا کرتے ہیں