پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تشہیری جوتے استعمال کرنے پرعمر اکمل ایک ڈومیسٹک میچ کی پابندی کا شکار

datetime 8  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) مسلسل منفی خبروں میں رہنے والے بیٹسمین عمر اکمل پابندی کی زد میں آگئے، قائد اعظم ٹرافی فائنل میں بین الاقوامی کمپنی کے تشہیری جوتے استعمال کرنے پر انھیں ایک ڈومیسٹک میچ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑگیا۔ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں یو بی ایل سے فائنل میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی نمائندگی کرنے والے عمر اکمل قواعد کے برخلاف معروف برانڈ کے جوتے پہن کر میدان میں چلے آئے، ضابطہ کی خلاف ورزی سے متعلق رپورٹ پرعمر اکمل پر الزام ثابت ہوگیا، جس کے بعد میچ ریفری سابق ٹیسٹ کرکٹر انور خان نے ان پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی۔عمر اکمل دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں جب کہ اتوار سے شروع ہونے والے قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پول بی میں شامل سوئی ناردرن گیس کے سیمی فائنل میں رسائی کی صورت میں عمر اکمل ٹیم کا حصہ بننے سے قاصر رہیں گے، سیمی فائنلز 25 اور26 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…