بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

ایان علی نے ایسامنفردریکارڈ بناڈالا جو شائد کوئی اور اداکارہ یا ماڈل کبھی نہ توڑ سکے

datetime 8  جنوری‬‮  2016 |

راولپنڈی (نیوزڈیسک)ایان علی نے ایسامنفردریکارڈ بناڈالا جو شائد کوئی اور اداکارہ یا ماڈل کبھی نہ توڑ سکے،ملکی تاریخ کا منفرد مقدمہ،9مہینے گزر گئے کارروائی وہاں ہی ہے جہاں سے شروع ہوئی تھی اورماڈل گرل آزاد گھوم رہی ہے،واضح رہے کہ ماڈل گرل ایان علی کوگزشتہ سال 14مارچ 2015ءکو گرفتار کیاگیاتھا،تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس میں ملزمہ کے خلاف گواہان کے بیان تیسری مرتبہ بھی قلمبند نہ ہو سکے اورسماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی گئی جبکہ فریقین نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر بحث آئندہ سماعت میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے کی۔ سماعت کے دوران استغاثہ اور تمام گواہ عدالت میں موجود تھے۔عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ماڈل ا یان کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کے فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل زیر سماعت ہے اور مقدمہ کا ریکارڈ بھی لاہور ہائی کورٹ میں ہے اس لئے استغاثہ کے گواہوں کی شہادت مقدمہ ریکارڈ آنے تک قلمبند نہیں ہوسکتی۔سماعت کے دوران فاضل عدالت نے ملزمہ کے خلاف زیر سماعت اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فریقین کے وکلاءسے تحریری یقین دہانی بھی لی کہ آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاءدرخواست پر اپنی بحث مکمل کریں گے بصورت دیگر عدالت درخواست پر یکطرفہ کاروائی کا اختیار رکھتی ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…