منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا،محمد عامرکیلئے نیا امتحان

datetime 8  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم میں پانچ سال بعد شامل ہونے والے فاسٹ باو¿لر محمد عامرکی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی راہ ہموار ہو گئی ہے اورانہیں کرکٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا ویزا جاری کر دیا گیا ہے تاہم اب انہیں آسٹریلیا کا ٹرانزٹ ویزہ حاصل کرنا ہوگا کیونکہ آسٹریلیا سے ہو کر ہی نیوزی لینڈ پہنچا جا سکتا ہے۔محمد عامر کو 2010ءمیں اسپاٹ فکسنگ اور دھوکہ دہی کے الزام میں قید اور پانچ سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور گزشتہ سال پابندی کے ختم ہونے پر انھوں نے ڈومیسٹک کرکٹ اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حصہ لینا شروع کیا تھا۔جمعرات کو نیوزی لینڈ کے حکام نے انھیں ویزہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سزا پوری کرنے اور پھر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کی عامر کے لیے حمایت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام کیا گیا۔دورہ نیوزی لینڈ کے لیے محمد عامر کو قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا تھا لیکن یہ شرکت نیوزی لینڈ کا ویزہ ملنے سے مشروط تھی کیونکہ نیوزی لینڈ کسی سزا یافتہ شخص کو ویزہ جاری نہیں کرتا۔اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کے امیگریشن کے ایک عہدیدار مائیکل کارلی نے ایک بیان کہا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے اور دورے کے مقصد کو پوری طرح سمجھتے ہوئے محمد عامر کا ویزا منظور کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر انتخاب عالم نے جمعرات کو لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں محمد عامر کو نیوزی لینڈ کا ویزہ ملنے کی تصدیق کی لیکن ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ جانے کے لیے آسٹریلیا سے ہو کر جانا ہوتا ہے اور انھیں امید ہے کہ وہاں کا “ٹرانزنٹ ویزہ” بھی مل جائے گا۔پاکستان کی ٹیم دس جنوری کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگی جہاں 15 تاریخ سے وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گی۔محمد عامر نے 17 سال کی عمر میں 2009ءمیں پاکستانی ٹیم کی طرف سے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا اور ایک ہی سال میں انھوں نے اپنی کارکردگی سے دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا۔اگست 2010ءمیں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اسپاٹ فکسنگ کے مرتکب ہونے تک انھوں نے 14 ٹیسٹ میچوں میں 51 جب کہ 15 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 25 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ان کے ساتھ دیگر دو پاکستانی کھلاڑیوں سلمان بٹ اور محمد آصف پر بھی ان ہی الزامات کے تحت پابندی عائد کی گئی تھی جو کہ اب ختم تو ہو چکی ہے لیکن ان کا قومی ٹیم میں واپسی کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…