منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

وقار یونس کی کوچنگ کا مستقبل،کرکٹ بورڈ نے فیصلے کا اعلان کردیا

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)وقار یونس کی کوچنگ کا مستقبل،کرکٹ بورڈ نے فیصلے کا اعلان کردیا،وقار یونس کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم کی ون ڈے میں کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے اور وہ نو میں سے چھ ون ڈے سیریز ہار چکی ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے انھیں اس سال انگلینڈ کے دورے میں بھی کوچ برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ وقار یونس کا کوچ کی حیثیت سے دو سالہ معاہدہ انگلینڈ کے دورے سے پہلے رواں برس مئی میں ختم ہو رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یارخان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وقار یونس اور دیگر کوچنگ سٹاف کے معاہدوں کی تجدید کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیاگیا ہے لیکن یہ طے ہے کہ وقار یونس سمیت پورا کوچنگ سٹاف انگلینڈ کے دورے میں اپنی ذمہ داریاں جاری رکھے گا۔شہر یار خان نے کہا کہ ٹیم کے فزیو بریڈ رابنسن اس ماہ نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد پاکستانی ٹیم سے وابستہ نہیں رہیں گے۔ ان کی جگہ دیکھا جائے گا کہ کس غیر ملکی کی تقرری کی جائے یا پاکستانی فزیو کو ذمہ داری سونپی جائے۔وقار یونس گذشتہ سال جون میں دوسری مرتبہ پاکستانی ٹیم کے کوچ بنے تھے۔ ان کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا، بنگلہ دیش، سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر رہی جبکہ سری لنکا کے خلاف ایک ٹیسٹ سیریز ہاری ہے۔وقار یونس کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم کی ون ڈے میں کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے اور وہ نو میں سے چھ ون ڈے سیریز ہار چکی ہے۔گذشتہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو کوارٹرفائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…