کیپ ٹاون(ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ایمپائر علیم ڈار سے الجھنے پر انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بیڈ بوائے فاسٹ باولر سٹیورٹ براڈ کو میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ کر دیا گیا۔کھیل کے چوتھے روز علیم ڈار نے انگلش کپتان الیسٹر کک کو بتایا کی براڈ جانبوجھ کر وکٹ خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔اس پر براڈ نے دو بار علیم ڈار سے بدتمیزی کی اور کہا کہ آپ کھیل جاری رکھیں جس پر علیم ڈار نے میچ ریفری رانجن مدھو گالے کو شکایت کی جنہوںنے سماعت کے بعد براڈ کو جرمانہ کیا۔ یاد رہے کہ براڈ 2010میں ایجبسٹن تیست میں پاکستانی وکٹ کیپر ذوالقرنین کی جانب بال پھینکنے اور 2011میں سری لنکا کے خلاف میچ میں بلی باوڈن کے فیصلے کیخلاف احتجاج کرنے پر اپنی میچ فیس سے جرمانہ بھگت چکے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں