جمعہ‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2026 

موجودہ حکومت کا 30ارب سے زائد کے قرضوں کے ساتھ انوکھاکام، جان کرآپ بھی حیران رہ جائیںگے

datetime 5  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)موجودہ حکومت نے 30ارب سے زائد کے قرضوں کے ساتھ کیا ،کیا؟ جان کرآپ بھی حیران رہ جائیںگے، عوام روٹی کو ترس رہے ہیں جبکہ با اثر افراد کے 30 ارب سے زائد کے قرضے معاف کر دیے،موجودہ حکومت نے اپنے ڈھائی سالہ دور اقتدار کے دوران 2759ارب روپے کے ملکی قرضے حاصل کیے جبکہ با اثر افراد کے 30 ارب سے زائد کے قرضے معاف کر دیے، اس وقت پاکستان کے ذمے مجموعی خالص بیرونی قرضہ 51.80ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔نجی ٹی وی ”ایکسپریس“ کو موصولہ دستاویزات کے مطابق موجودہ حکومت نے اپنے ڈھائی سالہ دور میں حکومتی کاروبار چلانے کے لیے 2759ارب روپے کے ملکی قرضے حاصل کیے، ان قرضوں پر سود کی مد میں 9فیصد سے 10.96فیصد کی ادائیگی کی جائے گی،یہ قرضے 1 سال کی مدت سے 10سال کی مدت کے لیے لیے گئے ہیں، موجودہ حکومت اپنے دور اقتدار کے دوران ان قرضوں کی مد میں صرف 650ارب روپے کی قرضے کی ادائیگی کرے گی جبکہ 2109ارب روپے کے قرضے بعد کی ا?نے والی حکومتیں ادا کریں گی۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ 2سال کے دوران ملک کے مختلف بینکوں سے با اثر افراد کے 30 ارب روپے کے قرضے معاف کر دیے گئے ہیں، سال 2013کے دوران 17ارب 75کروڑ سے زائد کے قرضے معاف کیے گئے ہیں جبکہ 2014کے دورا 12ارب 60کروڑ 17لاکھ روپے سے زائد کے قرضے معاف کیے گئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق اس وقت پاکستان کے ذمے مجموعی خالص بیرونی قرضہ 51.80ارب ڈالر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…