ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

جوہی چاولہ ایک مرتبہ پھر شاہ رخ خان کی ہیروئن بننے کی خواہشمند

datetime 4  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بولی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی سینئر اداکارہ جوہی چاولہ سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ ماضی میں ”ڈر“، ”یس باس“ اور ”راجو بن گیا جینٹلمین “جیسی یادگار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔اداکارہ نے حالیہ خصوصی انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کی خواہشمند ہیں۔ انھوں نے میڈیا نمائندگان سے کہا کہ آپ اس بارے میں شاہ رخ خان سے کیوں سوال نہیں کرتے کہ وہ میرے ساتھ کب فلم کریں گے۔اداکارہ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ وہ عامر خان کے ساتھ بھی اداکاری کرنا چاہتی ہیں۔ بلکہ شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ ساتھ انکی شدید خواہش ہے کہ سپر سٹار سلمان خان کی ہیروئن بنیں۔ چونکہ وہ ماضی میں شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ اداکاری کر چکی ہیں لیکن سلمان خان کے ساتھ انھیں اداکاری کبھی اتفاق نہیں ہوا۔ 48سالہ اداکارہ اپنی نئی آنے والی فلم ”چاک اور ڈسٹر“ میں سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ جوہی چاولہ کی ”چاک اور ڈسٹر“15جنوری کے روز نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…