جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

ایمنسٹی سکیم،بااثر سیاسی و کاروباری افراد کو احتساب سے بچانے کا فارمولا

datetime 4  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکومت نے احتساب کے عمل سبوتاڑ کرنے اور کرپشن و غیر قانونی طریقے سے کمائی گئی دولت کو قانونی حیثیت دینے کیلئے تاجر برادری کی آڑ میں ایمنسٹی سکیم متعارف کروا رہی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں احتساب عمل میںتیزی کی وجہ سے بااثر سیاسی و کاروباری افراد پر احتساب کے خوف کے بادل منڈلا رہے تھے۔ جس پر حکومت نے من پسند افراد کو احتساب سے بچانے کیلئے ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق ایمنسٹی سکیم دراصل کالا دھن رکھنے والوں کیلئے ایک محفوظ راستہ مہیا کیا گیا ہے اور بلیک منی کو وائٹ منی بنانے کا سرٹیفکیٹ دیا جارہا ہے۔ ایمنسٹی سکیم کے ذریعے دولت ظاہر کرنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے انکوائری و کارروائی کے مجاز نہیں رہیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ احتساب کا عمل صوبہ سندھ کے بعد صوبہ پنجاب میں بھی شروع ہوچکا ہے جس کے ردعمل میں حکومت نے احتساب کے عمل کو ثبوتاڑ کرنے کیلئے ایک قانون و آئینی راستے کے ذریعے کالا دھن رکھنے والوں کو سہارا دینے کا فیصلہ کیا ہے ان کے مطابق ایمنسٹی سکیم سے صرف ایک فیصد ٹیکس ادائیگی کے بعد پانچ کروڑ تک کی دولت کو قانونی قرار دیا جائے گا اور ذرائع آمدن کو تحقیقات سے استثنیٰ مل جائے گا۔ کرپشن و ناجائز طریقے سے حاصل کی جانے والی دولت مختلف رشتہ داروں اور بااعتماد رفقائ کے نام پر ظاہر کرکے سفید دھن کا سرٹیفکیٹ حاصل کرلیں گے۔ اس سلسلے میں کرپشن اور غیر قانونی طریقے سے دولت کمانے والوں کے خلاف کارروائی ناممکن ہوجائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں احتساب سے بڑے مگر مچھ ہاتھ دالا گیا ہے اور احتساب کا دائرہ کار بڑھا کر پنجاب اور دوسرے صوبوں تک پھیلایا جارہا ہے جس سے مسلم لیگ (ن) کے اہم سیاسی افراد کے خلاف احتساب کیا جانا ہے اور حکومت نے ان کو بچانے کیلئے تاجروں کی آڑ میں ایمنسٹی سکیم کا اعلان کردیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد کرپشن میں ملوث مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماوں کے خلاف احتساب کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔ ایمنسٹی سکیم سے کرپشن و غیر قانونی دولت رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے والے اداروں کے ہاتھ باندھ دیئے گئے ہیں۔ کرپشن اور کالا دھن رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے والے اداروں پر سیاسی اثر و رسوخ ختم ہونے کی وجہ عسکری مداخلت ہے جس کے مطابق عسکری قیادت احتساب عمل شفاف طریقے سے



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…