بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین میں شدید سردی کے بعد زرد دریا پر برف کی تہہ سی جم گئی جسے دیکھنے بڑی تعداد میں لوگ پہنچ گئے۔چین کے شمال مغربی صوبے شانزی میں واقع دریائے زرد سے بہتی آبشار میں شدید سردی کے سبب درجہ حرارت انتہائی کم ہوگیا اور برف کی قلمیں سی بن گئیں۔دریا کنارے برف کے لمبے لمبے ٹکڑے حسین منظر پیش کر رہے تھے، شہریوں کی بڑی تعداد اس دلکش منظر کو دیکھنے پہنچی اور خوبصورت مناظر سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں