پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

محمدعامرکی قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی ،ایک بڑی رکاوٹ پھرسامنے آگئی

datetime 3  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی دورہ نیوزی لینڈ کے لئے ٹیم میں شمولیت کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل ڈویڑن بینچ پیر کو معاملے کی سماعت کرے گا۔ یہ اپیل جسٹس پارٹی پاکستان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے محمد عامر دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کاباعث بنے۔لیکن سنگل بینچ نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دی۔ ایسے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنا قانون کی خلاف ورزی اور عوامی اشتعال کا سبب ہے لہٰذا سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے محمد عامر کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے اور ٹریننگ کیمپ میں شرکت سے روکنے کا حکم دیا جائے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے یہ اپیل سماعت کے لئے مقرر کر دی ہے اور لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل ڈویڑن بینچ پیر کو اس کی سماعت کرے گا۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…