جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

محمدعامرکی قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی ،ایک بڑی رکاوٹ پھرسامنے آگئی

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی دورہ نیوزی لینڈ کے لئے ٹیم میں شمولیت کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل ڈویژن بینچ پیر کو معاملے کی سماعت کرے گا۔ یہ اپیل جسٹس پارٹی پاکستان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے محمد عامر دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کاباعث بنے ۔لیکن سنگل بینچ نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دی ۔ ایسے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنا قانون کی خلاف ورزی اور عوامی اشتعال کا سبب ہےلہٰذا سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے محمد عامر کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے اور ٹریننگ کیمپ میں شرکت سے روکنے کا حکم دیا جائے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے یہ اپیل سماعت کے لئے مقرر کر دی ہے اور لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل ڈویژن بینچ پیر کو اس کی سماعت کرے گا۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…