اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) صحت مند زندگی کے لیے اچھی غذا کے ساتھ ساتھ توانائی سے بھرپور مشروبات کا استعمال بھی ضروری ہے جن کا استعمال وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
صحت مند زندگی ہر انسان کے لیے ضروری ہے اور اچھی صحت کے لیے اچھی غذا کا انتخاب بھی لازم ہے لیکن عام طور پر لوگ صحت مند زندگی کے لیے غذا کے انتخاب میں احتیاط تو ضرور برتتے ہیں تاہم مشروبات کے انتخاب میں بلکل لاپرواہی کا ثبوت دیتے ہیں۔
پانی:
ماہرین کا کہنا ہےکہ جو افراد اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں جب کہ اس کے علاوہ اگر پانی میں لیمو ملاکر پیا جائے تو یہ نہ صرف صحت کے لہے اچھا ہے بلکہ ورزش سے قبل اس کا استعمال چربیی کو جلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
سبزیوں کا سوپ:
سبزیوں کا سوپ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اس لیے کھانا کھانے سے پہلے سبزیوں کا سوپ پی لیا جائے تو اس سے وزن بڑھنے کے خدشات کم ہوجاتے ہیں۔
گرین ٹی:
گرین ٹی بہت سے لوگوں کی پسندیدہ ترین مشروب میں شامل ہوتی ہے جب کہ اس کا استعمال بہت سی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق دن میں 2 مرتبہ گرین ٹی کا استعمال وزن کو بڑھنے سے روکتا ہے۔
بلیک کافی:
بلیک کافی نہ صرف چربی کو کم کرتی ہے بلکہ جسم میں انرجی لیول کو بھی بڑھاتی ہے کیونکہ میں اس میں شامل کیفین کلوری کو جلانے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔
چکنائی سے پاک دودھ (skimmed milk) :
اسکمڈ ملک کا لفظ عام طور پر ایسے دودھ کے لیے استعمال ہوتا ہے جس میں چکنائی بلکل نہیں ہوتی لیکن یہ کیلشیم اور وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتا ہے لہٰذا اس کا استعمال ا?پ کو بھرپورغذائیت فراہم کرتا ہے اور جسم میں کیلوریز کی مقدار کو بڑھنے سے روکتا ہے۔
5 مشروبات جو وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے
-
گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی
-
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
گلشن حدید میں ایک گھر سے 5 لاشیں ملنے کا کیس، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
سلمان خان کے بیڈروم میں نادیدہ وجود، پراسرار واقعات کا انکشاف



















































