اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) وہ افراد جنہیں ذیابیطس کا مرض لاحق نہیں اور ان کے خون میں شکر کی مقدار معمول سے تھوڑی زیادہ ہو تو وہ بھی گردوں کے امراض کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ناروے کے ماہرین نے 50 سے 62 برس کے سیکڑوں مریضوں کا جائزہ لیا جن میں شکر کی زیادتی اور گردے کے امراض کا جائزہ لیا گیا جس میں مریضوں کا نہار منہ خون کا ٹیسٹ لیا گیا اور ان میں ہیموگلوبن اے ون سی بھی نوٹ کیا گیا جو خون کے سرخ خلیات میں آکسیجن کی مقدار کو ظاہر کرتا ہے۔سروے کے ابتدا میں تحقیق میں شامل نصف افراد کے خون میں شکر کی مقدار معمول سے تھوڑی بلند تھی اس کے بعد 5 سال کے دوران ان مریضوں کا جائزہ لیا جاتا رہا تو معلوم ہوا کہ وہ ذیابیطس کے مکمل مریض تو نہ بنے لیکن ان کے گردے درست کام نہیں کررہے تھے یا انہیں خون فلٹر کرنے میں دقت پیش آرہی تھی اور گردے متاثر ہورہے تھے۔ اسی طرح ان مریضوں کے پیشاب میں البومین کی مقدارزیادہ تھی جو ظاہر کرتی ہے کہ گردے متاثر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ماہرین کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ خون میں شکر کی معمولی سی زیادتی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ جن افراد کے خون میں گلوکوز کی مقدار معمول سے تھوڑی زیادہ ہو اور وہ ذیابیطس کے شکار بھی نہ ہوں تو وہ گردے کے دو امراض میں گرفتار ہوسکتے ہیں جن میں اول خون فلٹر کرنے کا عمل غیر فعال ہوسکتا ہے اور پیشاب میں ایلبومن پروٹین کی زیادتی ہوسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سروے سے ثابت ہوتا ہے کہ خون میں شکر کی معمولی زیادتی بھی گردوں کے لیے اتنے ہی مسائل پیدا کرسکتی ہے جو ذیابیطس کا بڑھتا ہوا مرض پیدا کرتا ہے۔ اس سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اس کیفیت میں کن نئی احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہوگی۔ ماہرین صحت کا مشورہ ہےکہ ورزش ، صاف پانی اور مناسب خوراک سے خون میں شکر کو قابو میں رکھ کر ذیابیطس جیسے مرض سے بچاجاسکتا ہے۔
خون میں شکر کا معمولی اضافہ بھی گردوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
8 بجے تک
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
جھنگ کی طالبہ ایشال فاطمہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟ پنجاب حکومت نےمالی سال 27-2026کےبجٹ خدوخال کوحتمی ش...
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
لٹن داس دنیا بھر میں رضوان کو بدنام کرنے لگے
-
لاہور: بینک میں 5 کروڑ جمع کرانیوالے شہری سے 2 بینک ملازمین رقم لیکر فرار
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر حیرن کن کمی
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
سولر صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی



















































