پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

سندھ حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز کی خریداری میں اظہاردلچسپی

datetime 1  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی خریداری میں دلچسپی ظاہرکردی ہے جس کے لیے صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے باقاعدہ مذاکرات کیلئے 2 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔سلیم مانڈوی والانے کہاکہ خط میںحکومت سندھ نے پاکستان اسٹیل ملزخریدنے کی خواہش ظاہرکی ہے۔ خط میں کہا گیاکہ نجکاری کمیشن اسٹیل ملز کے معاملے پرصوبائی حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کاآغازکرے۔ سلیم مانڈوی والانے کہاکہ وفاقی حکومت اسٹیل ملزکی نجکاری کے لیے شرائط و ضوابط سے آگاہ کرے۔ اسٹیل ملزکے واجبات اور قرضوںکی تفصیلات سندھ حکومت کو فراہم کی جائیں، ٹرم آف ریفرنس طے کرنے کے بعد سندھ حکومت کے ساتھ اسٹیل ملزکی خریداری کامعاہدہ طے کیاجائے۔حکومت سندھ نے وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے2 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے کمیٹی میں صوبائی وزیرخزانہ مرادعلی شاہ اورسینیٹر سلیم مانڈوی والا شامل ہیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والاکاکہناہے کہ وفاقی حکومت کوبھیجے گئے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت واضح کرے کہ وہ کن شرائط کے ساتھ پاکستان اسٹیل ملزسندھ حکومت کے حوالے کرنا چاہتی ہے۔ سندھ حکومت کاموقف ہے کہ پاکستان اسٹیل ملزقومی اثاثہ ہے جسے ذوالفقارعلی بھٹو نے قائم کیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…