منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بالی ووڈ انڈسٹری میں جگہ آسانی سے نہیں ملی ہے،پریانکا

datetime 31  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ انہیں بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کے آغاز کے دوران اپنی رنگت کی وجہ سے بہت تنقید اور سخت جملے برداشت کرنا پڑے تھے۔ غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ انہیں بالی ووڈ انڈسٹری میں جگہ آسانی سے نہیں ملی ہے، ابتدائی دنوں میں انہیں کئی باراپنی رنگت کی وجہ سے سخت تنقید برداشت کرنا پڑی تھی، بہت سے افراد کا کہنا تھا کہ اپنی کالی رنگت کی وجہ سے فلموں میں چل ہی نہیں پاو گی، انہیں خود اپنی اداکاری اورہنرکو سمجھنے میں بہت سال لگے، دنیا میں کوئی انسان مکمل نہیں لیکن اپنی کمزوریوں کو پہچانتے ہوئے اعتماد سے خود کو پیش کرنے سے آپ کو کچھ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ وہ اپنے رنگ اور آواز کو تو بدل نہیں سکتیں لیکن انہوں نے اپنے کام پر بے تحاشا محنت کی، انہیں اپنے ہنر کو سمجھنے میں 7 سے 8 سال لگے لیکن انہوں نے ہمیشہ اپنے طریقے سے کام کیا اور کبھی کسی کے لیے خود کو تبدیل نہیں کیا۔ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ باجی راو مستانی میں اداکاری پر ان کی کافی تعریف ہوئی ہے، لیکن انہوں نے خود ابھی تک یہ فلم نہیں دیکھی لیکن جلد ہی وہ اپنی یہ فلم دیکھیں گی کیونکہ فلم میں ان کی اداکاری کی تعریف امیتابھ بچن نے انھیں خط لکھ کر کی ہے۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…