اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے محلے سے تحریک انصاف کی بلی اغوا ہوگئی پولیس کے مقدمہ درج نہ کرنے پر لواحقین عدالت پہنچ گئے۔نجی ٹی وی سماءکے مطابق کیٹی نامی بلی جو کہ عمران خان کی دیوانی اوررانا ثناءاللہ کے محلے میں کوثر بی بی کے خاندان کی آنکھوں کی ٹھنڈک تھی نامعلوم چوروں کے لالچ کی نظر ہوگئی۔ نامعلوم چوروں کی طرف سے بلی کے اغواءکے بعد مالکن کوثر بی بی نے تھانہ سمن آباد میں ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اس کی بات سنی ان سنی کردی۔ پولیس کی طرف سے شنوائی نہ ہونے کے بعد کوثر بی بی نے عدالت کا رخ کرلیا۔ عدالت نے کوثر بی بی کا موقف سننے کے بعد ایس ایچ اوتھانہ سمن آباد کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔