بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کردی

datetime 30  دسمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کردی۔ اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بجٹ سازی کے لیے فیلڈ فارمیشنز اور متعلقہ اداروں سے بجٹ تجاویز مانگ لی ہیں تاکہ آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ سازی میں پارلیمنٹ کے کردار کو مزید بڑھایا جا سکے اور بجٹ تجاویز کا متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے ذریعے جائزہ لیا جاسکے۔جس کے لیے ایف بی آر کی جانب سے ایف پی سی سی آئی سمیت ملک بھر کے تمام چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدور کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں ان سے بجٹ تجاویز مانگی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے مالی سال 2016-17کے وفاقی بجٹ اوروسط مدتی بجٹری فریم ورک کی تیاری کا شیڈول بھی تیار کرلیا ہے جس کے تحت تمام وزارتوں اور ڈویڑنوں سے رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ بجٹ تخمینہ جات بھی 16 فروری تک طلب کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ڈویڑنوں کو گائیڈ لائن، بجٹ پرفارمے اور دیگر دستاویزات بھجوائی ہیں جن میں بجٹ تخمینہ جات اور وسط مدتی بجٹری فریم ورک کے فارم کی کاپیاں بھی بھجوائی گئی ہیں اور اس کے ساتھ فارمز کو پر کرنے کے لیے گائیڈ لائن بھی دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں اور ڈویڑنوں سے کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے نظر ثانی شدہ بجٹ تخمینہ جات 16 فروری2016 تک وزارت خزانہ کو بھجوائے جائیں۔اس کے علاوہ رواں مالی سال کی وصولیوں کے حتمی اور آئندہ مالی سال کے لیے تجویز کردہ تخمینہ جات 15 مارچ تک وصول کیے جائیں گے، ان تخمینہ جات کے ہمراہ وضاحتی نوٹ بھی بھجوانا ہونگے جبکہ 3سال کی بجٹ سیلنگ کے حوالے سے تمام وزارتوں اور ڈویڑنوں کو 8 فروری 2016 کو لیٹر لکھے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق تمام وزارتوں اور ڈویڑنوں کو آئندہ مالی سال کیلئے درکار فنڈز، بجٹ اور وسط مدتی فریم ورک کے تخمینہ جات 28 فروری تک فراہم کرنا ہونگے۔ترقیاتی بجٹ کے لیے درکار فنڈز کے تخمینے8 مارچ تک منصوبہ بندی کمیشن کو بھجوانا ہونگے البتہ اخراجات جاریہ کے تخمینے 15مارچ تک فراہم کرنا ہونگے۔ ذرائع نے بتایا کہ درکار ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے اخراجات کا چارٹ 20مارچ تک بجٹ ونگ کو فراہم کیا جائے گا جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات کے تعین اور فنڈز مختص کرنے کے لیے ترجیحی کمیٹی کا اجلاس یکم تا12 اپریل ہوگا۔سالانہ ترقیاتی منصوبے اور پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کو حتمی شکل دینے کے لیے سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اپریل کے آخری ہفتے میں ہوگا، سالانہ منصوبے اور پی ایس ڈی پی کی حتمی منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل (این ای سی)کا اجلاس مئی 2016 کے آخری ہفتے میں وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہوگا، بجٹ کی دستاویزات،گرین بک اور سمریاں 20 مئی کو کابینہ کے اجلاس کے لیے تیار کی جائیں گی اور یہ سمریاں بجٹ والے دن صبح منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش ہوں گی جہاں سے منظوری کے بعد آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…