پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

دھونی کی سوانح حیات پر مبنی فلم اگلے برس 6ستمبر کو ریلیز ہوگی

datetime 30  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بہترین کھلاڑی مہندرا سنگھ دھونی کی زندگی پر بننے والی بولی وڈ فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا ہے جو اگلے سال 6 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی-اس فلم میں دھونی کا مرکزی کردار اداکار سشانت سنگھ راجپوت ادا کر رہے ہیں-نیرج پانڈے کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے کرکٹ کپتان (مہندرا سنگھ دھونی) کی زندگی پر مبنی ہے جس نے اپنی کپتانی کے دوران ٹیم کو دو بڑی کامیابیاں دلائیں جن میں 2011 کے آئی سی سی ورلڈ کپ اور 2007 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فتح شامل ہیں۔سشانت سنگھ کو اس کردار کو بخوبی نبھانے کے لیے کئی روز تک تربیت حاصل کرنی پڑی، اداکار نے ٹوئٹر پر اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا-اس فلم کی شوٹنگ ہندوستانی ریاست بہار میں کی گئی ہے جہاں دھونی کی پیدائش ہوئی۔ اداکار انوپم کھیر اس فلم میں دھونی کے والد پان سنگھ کے کردار میں نظر آئیں گے جبکہ ایک نئی اداکارہ کیارہ اڈوانی، دھونی کی بیوی ساکشی کا کردار ادا کررہی ہیں۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…