جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

سلمان میرے لیے قیمتی ‘ان سے رشتہ مضبوط ہے‘ارباز خان

datetime 30  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ ہدایت کار اور اداکار ارباز خان کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی اداکار سلمان خان ان کے لیے بہت قیمتی ہیں اور ان کا رشتہ بہت مضبوط ہے۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق ارباز کا کہنا تھا ’ہمارا خاندان ایسا ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کے لیے جان بھی دے سکتے ہیں۔ ہم سب ہمیشہ ساتھ رہتے ہیں اور ایک دوسرے کی ذاتی زندگیوں میں عمل دخل نہیں کرتے لیکن جب بھی ضرورت پڑتی ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔سلمان خان، ارباز خان اور سہیل خان بولی وڈ کے معروف اسکرین لکھاری سلیم خان کے بیٹے ہیں۔ارباز خان اور سلمان خان ماضی میں ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کر چکے ہیں جس میں ’ہیلو برادر‘ اور ’دبنگ‘ شامل ہیں۔ارباز کا مزید کہنا تھا ’ہمارے والد نے ہمیں ہمیشہ ساتھ رہنا سکھایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگر ساتھ رہو گے تو کوئی تمہیں توڑ نہیں سکتا۔ یہ اتحاد ہے اور اس ہی میں طاقت ہے۔ارباز خان اس وقت ’پاور کپل‘ نامی ایک رئیلٹی شو کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، دوسری جانب سلمان خان بھی ’بگ باس‘ 9 کی میزبانی میں مصروف ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…