اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کی مشاورت سے پی ٹی آئی نے حکمت عملی تیار کر لی

datetime 29  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور کے حلقہ این اے122کے ضمنی الیکشن کے خلاف تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان کی دائر کردہ الیکشن کمیشن میں رٹ پٹیشن کی سماعت آج ( بدھ ) 30دسمبر اسلام آباد میں ہو گی جس میں دونوں طرف سے وکلا ء اپنے دلائل دیں گے ۔اس ضمن میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مشاورت سے پی ٹی آئی اپنی حکمت عملی تیار کر چکی ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے انکار کی صورت میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا اس سلسلے میں انیس علی ہاشمی کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی مشاورت جاری ہے ۔ جبکہ چیئرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر اور این اے122سے تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں 11اکتوبر کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ہمارے دعوؤں کی آزاد میڈیا تصدیق کر چکا ہے اگر 25ہزار کے لگ بھگ ووٹوں کا غیر قانونی طور سے ردوبدل نہ کیا جاتا تو لاہور کے الیکشن میں بھی لودھراں جیسی کامیابی ملتی ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نواز لیگ کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑے گی اور جعلسازی کے “ڈبل شاہوں ” کا ہر موڑ پر سامنا کریں گے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے اور دو مرتبہ بوگس طریقے سے سپیکر بننے والے ایاز صادق کی بوکھلاہٹ ساری قوم کے سامنے ہے اس کے باوجود اگر اُن کے دباؤ میں آ کر کوئی فیصلہ کیا گیا تو ہمارے لیے بھی تمام آپشن کھلے ہیں ،عوام بیدار ہو چکے ہیں اور وہ موجودہ حکمرانوں کی چالوں میں دوبارہ نہیں آئینگے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…