منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

آسٹریلیا میں دو میٹر لمبا نایاب پھول کِھل گیا،مالک دیکھتے ہی بے ہوش

datetime 29  دسمبر‬‮  2015 |

کینبرا(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا میں عوام اس دو میٹر لمبے نایاب پھول کو دیکھنے کے لیے جمع ہو رہے ہیں جو اپنی سڑے گوشت جیسی بو کے لیے مشہور ہے۔یہ پھول امورفوفیلس ٹیٹینیم نامی پودے کا ہے جس کی افزائش گذشتہ دس برس سے جنوبی آسٹریلیا کے ماؤنٹ لوفٹی بوٹینک گارڈن میں کی جا رہی تھی۔اس کے پھول کو عرف عام میں ’کارپس فلاور‘ یا ’گل نعش‘ کہا جاتا ہے۔دو ہفتے قبل اس پودے میں پھول کھلنے لگا جو کہ اپنی تیز بو کے لیے بھی معروف ہے اور پیر کو یہ بالآخر پوری طرح کھل گیا۔بوٹینک گارڈن میں فن باغبانی کے ماہر اور کیوریٹر میٹ کولٹر نے کہا کہ ’سڑی ہوئی مچھلی کی بو مغلوب کرنے والی تھی۔‘انھوں نے کہا: ’آج صبح جب میں نے دروازہ کھولا تو اس (بو) نے مجھے بے ہوش ہی کر دیا تھا، یہ اتنی تیز تھی۔‘خیال رہے کہ کولٹر اس پودے کی گذشتہ آٹھ برسوں سے دیکھ ریکھ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ پہلی بار پھول دے رہا تھا اور یہ اپنے آپ میں کسی وجدانی کیفیت سے کم نہ تھا۔انھوں نے کہا: ’یہ شاندار ہے۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ پھول دے گا۔’اسے (انڈونیشیا کے جزیرے) سماترا سے لایا گیا ہے۔ اس لیے ہم اسے جاڑوں میں گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کے ساتھ رطوبت کی سطح زیادہ رکھتے ہیں۔‘گل نعش میں خود سے تخم ریزی کا عمل نہیں ہوتا اور اس کی سرانڈ یا عفونت مکھیوں اور نعش پر بیٹھنے والے بیٹل یا کیڑے کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔جنگل میں یہ حشرات اس پھول کے تخم دوسرے گل نعش تک لے جاتے ہیں۔ماؤنٹ لوفٹ میں آنے والے اس پھول کو دیکھنے اور اس کی تیز بو کو سونگھنے کے لیے پیر سے لوگوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔یہ پھول صرف 48 گھنٹے تک کھلا رہے گا اور پھر یہ مرجھاکر اپنے پودے پر گرجائے گا۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…