منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

خبردار! اب بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلائے تو۔۔!

datetime 29  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینیٹ نے اسلام آباد میں بچوں کیلئے حفاظتی ویکسین لازمی قرار دینے اور ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ یہ بل حکومتی سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے پیش کیا۔ اس بل کے تحت اسلام آباد کے شہریوں کیلیے 6 ماہ تک کی عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اگر ویکسینیشن نہ کرائی گئی تو والدین کو ایک ماہ کی قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ ویکسینیشن کیخلاف بات کرنے، رکاوٹ بننے اور اکسانے پر چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی۔ مجسٹریٹ درجہ اول خلاف ورزی کرنیوالے ملزموں کیخلاف ٹرائل کرسکے گا۔ بل کے تحت ویکسی نیشن کا ثبوت پیش کیے جانے تک بچوں کو یونین کونسل یا نادرا کی جانب سے برتھ سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائیگا۔ سکول یا مدرسے میں داخلہ کے وقت ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی مصدقہ کاپی پیش کرنا ہوگی۔ ایوان نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں مزید ترمیم کا بل اور دہشت گردی میں شہید افراد کے لواحقین کی دیکھ بھال اور ماہانہ بنیاد پر مناسب مالی امداد کی فراہمی کیلیے قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…