پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانیوں کے ہردلعزیز کینڈین وزیراعظم کی سالگرہ،عوام کو پھر سرپرائز دیدیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورانٹو(نیوزڈیسک)پاکستانیوں کے ہردلعزیز کینڈین وزیراعظم کی سالگرہ،عوام کو پھر سرپرائز دیدیا، کینیڈا کے خوش شکل، متحرک اور اسمارٹ وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اپنی زندہ دلی اور خوش کن طبیعیت کی بنا پر دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرچکے ہیں اور اب انہوں نے اپنی 44 ویں سالگرہ کا کیک ایک نئے انداز سے کاٹ کر سوشل میڈیا کے لیے ایک نیا تحفہ دیا ہے جب کہ ان کی یہ ویڈیو تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔کینیڈن وزیراعظم جسٹن ٹرودو کی متحرک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے دفتر میں سالگرہ کا کیک منفرد انداز میں کاٹ رہے ہیں جس میں انہوں نے چھری ہوا میں لہرائی اور اسے کیک پر گرنے سے قبل ہی تھام لیا۔ اس دوران ان کا ذاتی اسٹاف اس منظر سے لطف اندوز ہوتا رہا۔ عوام کی رائے ہے کہ ٹروڈو کبھی بھی کوئی حیرت انگیز سرپرائز دے کر لوگوں کو حیران کرسکتے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے پاکستان اور بھارت کے دیسی لباس میں ڈانس کرکے شہرت پائی ۔کینڈین وزیراعظم کینیڈا میں مقیم پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی میں نہایت مقبول ہیں جبکہ ان کی انقلابی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں انہیں مسلسل سراہا جارہاہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…