اسلام آباد(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا کہ میری شادی نیشنل نیوز بن گئی ہے۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا شمار انڈسٹری کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے جن کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے یہی نہیں وہ اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ معاشقوں کے حوالے سے بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں جب کہ ان کے معاشقے انڈسٹری کی معروف اداکاراو¿ں کے ساتھ رہے ہیں جس میں سنگیتا بجلانی، ایشوریارائے بچن اور کترینہ کیف شامل ہیں تاہم طویل معاشقوں کے باوجود سلو میاں اب تک کنوارے ہیں اور اپنی شادی کی خبروں سے تنگ آگئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا کہنا تھا کہ حقیقی زندگی میں جو کچھ دیکھتا ہوں تو کوشش کرتا ہوں کہ اسے بڑے پردے کے ذریعے سب کو دکھاو¿ں جب کہ ہمیشہ میری یہی کو شش رہی ہے کہ اداکاری کرتے ہوئے ٹھیک طریقے سے کردار کو پیش کرسکوں۔سلمان خان نے کہا کہ اپنی شادی کی خبروں سے تنگ آچکا ہوں کیوں کہ بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مداح میری شادی کے منتظر ہیں اور میری شادی نیشنل نیوز بن گئی ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































