منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

دبئی کا لائٹ گارڈ ن عوام کیلئے کھول دیا گیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک)لاتعداد روشنیوں اور دلکش مجسموں سے مزین دبئی کا لائٹ گارڈ ن عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ یہ انوکھا لائٹ گارڈن فنِ تعمیرات کا جیتا جاگتا نمونہ ہے ،اس میں رکھے حیرت انگیز ماڈلز ناکارہ اشیاء کو دوبارہ قابلِ استعمال بناتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔سحرانگیز نظارہ لیےاس لائٹ گارڈ ن میں90ہزارپھول اورگل دانوں کے ماڈلز ہیں جن کے لگیں ہزاروں روشنیاں ان کی دلکشی میں کئی گنا اضافہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ 12میٹر بلند برج خلیفہ کا ماڈل اور90ہزار پرانے چینی کے ناکارہ کپوں، پلیٹو ں اور چمچوں سے تیار کردہ شیخ زیدمسجد کے ماڈل کو بھی اس لائٹ گارڈن کا حصہ بنایا گیا ہے، جسکے علاوہ یہاں موجودپودوں اور پھولوں کے قدرتی حسن کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے ان میں رنگ برنگے بلب انوکھے انداز میں نصب کر دئیے گئے ہیں۔تین لاکھ30ہزارخالی بوتلوں میں چمکنے والا رنگین لیکوئیڈ بھر کر آرٹسٹوں نے گارڈن کا حصہ بنایا جو دن کیساتھ ساتھ رات کی تاریکی میں جگنو کی طرح جگمگاتے ہوئے دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…