جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی نڑاد بھارتی اداکارہ سادھنا 74 برس کی عمر میں چل بسیں

datetime 25  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(ویب ڈیسک) 1950 اور 60 کی دہائی میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سادھنا 74 برس کی عمر میں چل بسیں۔
2 ستمبر 1941 کو کراچی میں پیدا ہونے والی بھارتی اداکارہ سادھنا شودھسانی 74 برس کی عمر میں پہنچ کر ممبئی میں انتقال کرگئیں۔ اداکارہ نے ماضی میں اپنی لازوال اداکاری سے انڈسٹری میں خوب نام کمایا جہاں انہوں نے متعدد فلموں میں راج کپور، دیو آنند، راجند کمارکے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا اورمقبولیت کے جھنڈے گاڑھے وہیں انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری پر کئی دہائیوں تک راج کرتی رہیں۔اداکارہ نے 1955 میں راج کپورکی فلم “شری 420? کے ایک معروف گانے “مڑمڑ کہ نہ دیکھ مڑمڑکے” میں اپنا ڈیبیو کیا اس وقت ان کی عمر محض 15 سال تھی۔ سادھنا اپنے منفرد اوراچھوتے ہیراسٹائل کی وجہ سے شہرت رکھتی تھیں۔ سادھنا کی کامیاب فلموں میں میرا سایہ ، ہم دونوں ، ایک پھول دو مالی ، من موجی، دلہا دلہن ، آرزو اور وقت سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں.ا داکارہ کو 2002 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…