سڈنی(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے دو نوجوانوں نے سمندر سے کچرا صاف کرنے کے لیے ایک منفرد کوشش کی ہے۔سمندری آلودگی پر فکر مند دو آسٹریلوی نوجوانوں نے ایسا کچرے دان بنایا ہے جو پانی میں ڈالتے ہی ارد گرد کا کچرا اپنے اندر کھینچنا شروع کردیتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ پانی سے تیل اور ڈیٹرجنٹ بھی الگ کرتا ہے۔واٹر پمپ کی مدد سے سارا کچرا Sea Bin کے تھیلے میں جمع ہوتا ہے جسے نکالنے کے بعد دوبارہ لگادیا جاتا ہے۔ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ یہ کچرا دان یہ کچرا دان بندرگاہوں اور ساحلی تفریح گاہوں پر لگایا جائے گا۔فی الحال یہ تجرباتی مراحل میں ہے اور وہ اسے مزید بہتر بنانے کے لیے کام کررہے ہیں۔آسٹریلوی نوجوانوں نے Seabin کی کمرشل بنیادوں پر تیاری کے لیے فنڈ مہم بھی شروع کر رکھی ہے اور اب تک پچھتر ہزار امریکی ڈالر جمع کرلیے ہیں۔ ان کا ہدف دو لاکھ تیس ہزار ڈالر جمع کرکے اگلے سال نومبر میں سی بن کو مارکیٹ میں لانا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق



















































