بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

ایان علی کے لئے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی

datetime 22  دسمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت آج بدھ کو جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بینچ کی عدالت میں ہوگی، ماڈل ایان علی کی جانب سے جواب آج داخل کروایا جائے گا، گزشتہ سماعت پر ماڈل گرل کے وکیل ناصر عباس نے عدالت میں اپنا وکالت نامہ جمع کراتے ہوئے جواب داخل کرنے کیلئے وقت مانگا تھا،واضح رہے کہ کسٹمز حکام کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ماڈل گرل ایان علی پاسپورٹ ملنے کے بعد ملک سے فرار ہو سکتی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ پاسپورٹ کسٹمز حکام کے پاس اس کیس میں ایک اہم ثبوت ہے جو عدالتی حکم پر ماڈل گرل کو واپس کر دیا گیا ہے۔ کسٹمز کی خصوصی عدالت نے ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی کی درخواست قانونی تقاضے پورے کئے بغیر منظور کر لی لہٰذا مذکورہ حکم کو کالعدم قرار دے کر پاسپورٹ کسٹمز حکام کے حوالے کرنے کی ہدایت کی جائے۔یاد رہے کہ کسٹمز حکام نے کرنسی سمگلنگ کیس میں 14 مارچ 2015ء4 کو ایان علی کا پاسپورٹ قبضے میں لیا تھا۔ ملزمہ پر 19 نومبر کو فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ ایان علی نے پاسپورٹ واپسی کی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ پاسپورٹ ضبط ہونے کی وجہ سے ماڈلنگ کے حوالے سے ان کے بین الاقوامی معاہدے متاثر ہو رہے ہیں ، اگر ان معاہدوں کو پورا نہ کیا تو مجھے مالی نقصان ہو گا۔ راولپنڈی کی کسٹمز کی خصوصی عدالت نے 25 نومبر کو مذکورہ درخواست منظور کرتے ہوئے ایان علی کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…